كميونزم كی بجائے اسلام كا انتخاب / امام خمينی(رہ) کے شعار "نہ شرقی نہ غربی" كا ہدف

IQNA

كميونزم كی بجائے اسلام كا انتخاب / امام خمينی(رہ) کے شعار "نہ شرقی نہ غربی" كا ہدف

14:03 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2323836
بين الاقوامی گروپ : امام خمينی (رہ) كا شعار "نہ شرقی نہ غربی" فكری اور عملی ابعاد پر مشتمل ہے ، فكری پہلو سے مراد كميونزم اور ماركسزم يا مشرقی اور مغربی استعماری قوتوں كے مقابل پر اسلام كا انتخاب كرنا ہے جبكہ عملی پہلو سے مراد مشرقی اور مغربی سياسی پاليسيوں كی پيروی سے انكار پر زور دينا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل شيخ "نعيم قاسم" نے المنار كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اپنی كتاب "الامام الخمينی (رہ) : الاصالۃ و التجديد" ( امام خمينی (رہ) : بنياد اور جدت طرازی) كی تاليف كے ہدف كو بيان كرتے ہوئے كہا : امام خمينی(رح) كے بارے میں بہت زيادہ كتابیں لكھی گئی ہیں جن میں امام خمينی (رہ) كی شخصيت كے كسی ايك پہلو پر توجہ دی گئی ہے ، اسی بناپر میں نے فيصلہ كيا تھا كہ ايسی كتاب تاليف كروں جو اس عظيم قائد كی شخصيت كا مختلف زاويوں سے جائزہ لے۔
1004356
نظرات بینندگان
captcha