آيا قرآن كريم كو جلانے سے ايمان بالقرآن ختم ہو جائے گا؟!

IQNA

آيا قرآن كريم كو جلانے سے ايمان بالقرآن ختم ہو جائے گا؟!

18:27 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324021
بين الاقوامی گروپ: اسلامی مقدسات كی توہين كرنے والا امريكی پادری جس وقت چاہتا ہے قرآنی نسخہ كو آگ لگا ديتا ہے آيا اس اقدام سے دنيا میں اسلامی عقائد كا فروغ ختم ہوجائے گا؟
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ٹری جونز جيسے لوگ اسلام اور اسلامی مقدسات كی توہين میں اپنا وقت صرف كرتے ہیں۔ ليكن اس بات سے غافل ہیں مسلمانوں كا قرآن پر اعتقاد ان باتوں سے زيادہ مستحكم ہوتا ہے۔ قرآن كريم چند معمولی اوراق كی كتاب نہیں كہ اسے آگ لگانے سے ختم كيا جاسكے۔ اس كے اندر محفوظ معانی اور كلمات كی حفاظت كا وعدہ خود اللہ تعالی نے كيا ہوا ہے۔ ٹيری جونز نہیں جانتا قرآن كريم كے كچھ صفحات نذر آتش كرنے سے ايك ارب سے زيادہ مسلمانوں كے دلوں میں محفوظ قرآن كريم كو ختم كيا جاسكتا ہے۔ حقيقت میں سورہ بقرہ كی آيت نمبر سات اس طرح كے لوگوں كی حقيقت بيان كررہی ہے؛
" ختم اللہ علی قلوبھم و علی سمعھم و علی ابصارھم غشاوۃ و لھم عذاب عظيم" خدا نے ان كے دلوں اور كانوں پر مہر لگادی ہے اور ان كی آنكھوں پر پردہ ڈال ديا ہے اور ان كيلئے بہت بڑا عذاب ہے۔
1005564
نظرات بینندگان
captcha