كينیڈا میں "روز مرہ كی زندگی میں قرآن كريم كا استعمال" نامی كانفرنس

IQNA

كينیڈا میں "روز مرہ كی زندگی میں قرآن كريم كا استعمال" نامی كانفرنس

18:35 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324027
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا میں 16 اور 17 جون كو ايك كانفرنس منعقد ہوگی جس كا عنوان "روز مرہ كی زندگی میں قرآن كريم كا استعمال" ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾نے "Toronto Muslims" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كانفرنس اسلامی تنظيم شمالی امريكا "IONA" اور اسلامی سوسائٹی شمالی امريكا "ISNA Canada" كی كوششوں سے دوسری مرتبہ منعقد ہوگی۔
كس طرح زندگی میں پيش آنے والے چيلنجز میں قرآن كريم ہدايت كرتا ہے اور كس طرح انسانی زندگی میں پيش آنے والے مشكلات سے نجات ديتا ہے اور كس طرح ہم قرآنی خزائن سے استفادہ كرسكتے ہیں جيسے موضوعات كا اس كانفرنس میں جائزہ ليا جائے گا۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں دنيا اور امريكا كے معروف سكالرز اور مذہبی علماء شركت كریں گے اور ان موضوعات پر خطاب كریں گے۔
1004152
نظرات بینندگان
captcha