امريكہ ؛ فوجی افسروں كے لیے "اسلام فوبيا" كورس كا انعقاد

IQNA

امريكہ ؛ فوجی افسروں كے لیے "اسلام فوبيا" كورس كا انعقاد

20:15 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324042
بين الاقوامی گروپ : واشنگٹن نے اسلام فوبيا كی ترويج كے لیے كوششیں تيز کردیں ہیں ، امريكی فوج اس موضوع پر مختلف کوسز کے ذریعے اپنے افسروں کو یہ تعلیم دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ اسلام ان کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی فوجی افسروں كو ان كورسز كے ذريعے تعليم دی جاتی ہے كہ اسلام كلی طور پر ان كا دشمن شمار ہوتا ہے جبکہ ان تعلیمی كورسز كے دوران جو امريكہ میں اسلام فوبيا كی ترويج كا ايك اور نمونہ ہیں ، ہيروشيما كی مانند مكہ اور مدينہ جيسے اسلامی مقدس شہروں كو صفحہ ہستی سے مٹانے اور شہریوں کے قتل عام پر مبنی تجاويز كو پيش كيا جاتا ہے ۔
واضح رہے كہ "اسلامی نقطہ نظر اور ریڈيكل اسلام" كے نام سے موسوم یہ كورس سال ۲۰۰۴ ء سے اب تك ہر سال ۵ مرتبہ منعقد كيا جاتا ہے اور ہر كورس میں ۲۰ طلباء شركت كرتے ہیں ، یہ امر اس بات كی نشناندہی كر رہا ہے كہ اس كورس كے اختتام پر اسلام فوبيا كی تعليم حاصل كرنے والے طلباء کی تعداد ۸۰۰ ہو جائے گی ۔
1005703
نظرات بینندگان
captcha