پناہ گزينوں كی حمايت ايك مذہبی اور اخلاقی فريضہ ہے : احسان اوغلو

IQNA

پناہ گزينوں كی حمايت ايك مذہبی اور اخلاقی فريضہ ہے : احسان اوغلو

22:13 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324081
بين الاقوامی گروپ : كل ١١ مئی كو اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو ، نے تركمنستان میں بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كے مسائل" كی افتتاحیہ تقريب كے دوران دينی اور اخلاقی فريضے كے عنوان سے پناہ گزينوں كی حمايت پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احسان اوغلو نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ اس كانفرنس كا ہدف اسلامی ممالك میں پناہ گزينوں كے مسائل كا جائزہ اور ان کے راہ حل کے لیے کوشش كرنا ہے ، اعلان كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ كے ہائی كميشن میں ركنيت اور اس بين الاقوامی ادارے كے ساتھ تعاون کے ذریعے اپنے ہدف تک رسائی کے لیے کوشاں رہے گی ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ اس وقت اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك میں مقيم ١۷ ملين سے زائد مہاجرين اور پناہ گزينوں كی مشكلات اور ان كی خراب صورتحال كو برطرف كرنے كے لیے انتھک کوششوں اور محنت كی ضرورت ہے ۔
1005529
نظرات بینندگان
captcha