آل خليفے نے بحرين كو سعودی عرب كے سپرد كرنے كا فيصلہ كرليا (!)

IQNA

آل خليفے نے بحرين كو سعودی عرب كے سپرد كرنے كا فيصلہ كرليا (!)

13:20 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324642
بين الاقوامی گروپ : حكومت آل خلفیہ نے سعودی عرب كے ساتھ دوطرفہ معاہدوں كے ذريعے بحرين كو بقاعدہ طورپر آل سعود كے حوالے كرنے كا فيصلہ كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ "الايام" كی انتظامی كونسل كے صدر اور بحرينی بادشاہ كے میڈيا كنسلٹنٹ "نبيل الحمر" كے بھائی "نجيب الحمر" نے كہا ہے كہ خاندان آل خليفہ نے بحرين كو سعودی عرب كے حوالے كرنے كا فيصلہ كر ليا ہے ۔
نجيب الحمر كے مطابق ، حكومت آل خليفہ بہت جلد ايك شاہی فرمان كے ذريعے سعودی عرب اور بحرين كے درميان دو طرفہ يونين كی تشكيل كا اعلان كرے گی ۔
رپورٹ كے مطابق ، بعض مندوبين نے گزشتہ ہفتے كے دوران بحرينی بادشاہ اور اس كے سعودی ہم منصب كے درميان مراسلات كی افزائش كے بارے میں اطلاع دی ہے اور اس سلسلے كا آخری خط بحرينی وزير اعظم كے معاون اول "محمد بن مبارك آل خليفہ" كے توسط سے سعودی بادشاہ تك پہنچايا گيا جس میں بحرين كو سعودی عرب كے ساتھ ملحق كرنے كے فريم ورك پر اتفاق كيا گيا ہے ۔
1006022
نظرات بینندگان
captcha