آل خليفہ؛ شيعہ كشی كے انعام میں امريكی ہتھياروں كا تحفہ

IQNA

آل خليفہ؛ شيعہ كشی كے انعام میں امريكی ہتھياروں كا تحفہ

14:01 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324695
بين الاقوامی گروپ: جب آل خليفہ حكومت كی سيكورٹی فورسز شيعہ كميونٹی كے خون سے ہولی كھيل رہی ہے امريكی حكومت نے جمعہ كے دن اعلان كيا كہ بحرين كو ہتھياروں كی سپلائی بحال كی جارہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق بحرين میں حزب مخالف پر تشدد كی اخبار كے بعد امريكی حكومت نے بحرين كو اسلحہ كی سپلائی بند كردی تھی۔ ليكن جمعہ كے دن دوبارہ اعلان كيا گيا كہ بہت جلد بحرين كو اسلحہ كی سپلائی بحال كردی جائے گی۔
امريكا اورعالمی انسانی حقوق كی تنظيموں نے امريكی اقدام كو امريكی انسانی حقوق كے اصولوں كے خلاف قرار ديا ہے اور امريكا سے مطالبہ كيا كہ آل خليفہ حكومت كی حمايت ختم كی جائے ۔ ليكن امريكی وزارت خارجہ كی ترجمان وكٹوریہ ٹولينڈ نے وضاحت كی كہ امريكا جو اسلحہ بحرين كو دينا چاہتا ہے وہ عوام كے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔
امريكی كانگريس نے گذشتہ سال بحرين حكومت كی انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں كی وجہ سے اسلحہ كی فروخت پر پابندی لگادی تھی۔ اور كانگريس كے بعض اراكين نے كہا تھا ايسی حكومتوں كی حمايت جو اپنی عوام كے حقوق كا خيال نہیں ركھتی غلط ہے اور یہ امريكی مفادات كے خلاف ہے۔
1005590
نظرات بینندگان
captcha