كينیڈا میں تيسرے قرآن كريم فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

كينیڈا میں تيسرے قرآن كريم فيسٹيول كا انعقاد

14:04 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324702
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا كے شہر مونٹريال كے اسلامی مركز امام رضا كے تعاون سے رمضان كے مہينے میں قرآن كريم فيسٹيول منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Imam Reza Circle" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ فيسٹيول مسلم اور غير مسلم نوجوان نسل كو قرآن كريم سے زيادہ آشنا اور قرآن كريم كے مختلف پہلووں كو واضح كرے گا كينیڈا میں یہ فيسٹيول تيسری بار منعقد ہوگا۔
قرآن كريم كے مفاہم سے آشنائی، قرآنی تعليمات اورقرآنی ثقافت كی ترويج اور كينیڈا كے اسلامی مراكز كا تعارف اس فيسٹيول كے اہم مقاصد میں سے ہیں۔ اس فيسٹيول میں قرآن كريم كے نفيس نسخوں كی نمائش بھی منعقد ہوگی۔
اس میں قرآنی آرٹ ، قرآن اور انٹر نیٹ ، قرآن اور بچے، قرآنی سافٹ وئيرز، قرآنی ٹی وی سيريز، معارف قرآن كے مقابلے، قرائت قرآن كی محافل اور قرآن كريم كے بارے میں سوال اور جواب جيسے موضوعات ہوں گے، جو فيسٹيول میں پيش كئے جائیں گے
ياد رہے كہ اس فيسٹيول میں پورے كينیڈا كے اسلامی مراكز شركت كریں گے۔
1004251
نظرات بینندگان
captcha