ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "lebanonfiles" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ تقريب 2000 میں جنوبی لبنان سے اسرائيلی فوج كی پسپائی كی مناسبت سے حزب اللہ كے تعاون سے بنت جبيل كے علاقہ میں منعقد ہوگی، اس كا نام "جشن آزادی" ركھا گيا ہے۔
سيد حسن نصر اللہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل اپنی تقرير میں خطے كے بارے میں بہت اہم موضوعات اور اسرائيل كے ساتھ جنگ كے نقاط بيان كریں گے ۔
ياد رہے كہ 25 مئی 2000 كو جنوبی لبنان سے صیہونی حكومت كا آخری بكتر بند دستہ بھی پسپا ہوگيا تھا ۔ اور اس طرح لبنان كا 22 سال قبضہ ختم ہوگيا اور حزب اللہ فورسز نے آزاد شدہ خطے میں كنٹرول حاصل كرليا تھا۔
1006447