اسلام فوبيا كی ترويج كا فلسفہ اسلحہ كی ضرورت ہے

IQNA

اسلام فوبيا كی ترويج كا فلسفہ اسلحہ كی ضرورت ہے

22:35 - May 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2324994
بين الاقوامی گروپ: امريكی تجزیہ نگار نے كہا كہ امريكا اسلحہ كی عالمی منڈی كے فروغ كيلئے اسلام فوبيا كا پراپيگنڈا كررہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Press Tv" سے نقل كيا ہے امريكی مصنف اور تجزیہ نگار رالف شالمن نے كہا كہ سويت يونين كے خاتمہ كے ساتھ ہی پنٹا گان اور فوج كيلئے مختص اربوں ڈالر كی منطق ختم ہو گئی ہے كيونكہ سرمایہ دارانہ معيشت كا سب سے بڑا عنصر سرد جنگ ہے۔
امريكی سماراج جو اسرائيل كا حامی ہے اسلامی قوتوں كو دنيا كيلئے خطرہ قرار دے كر اپنے سرمایہ دارانہ مقاصد كو حاصل كرنا چاہتا ہے۔خطے میں ہميشہ جنگ كی حالت اور خطے كا تيل امريكا كے حصہ میں ڈالنے كيلئے قومی اور مذہبی فتنوں كو ہوا دينا شروع كرديا ہے۔
امريكی تجزیہ نگار كا بيان اس وقت آيا جب یہ بات سامنے آئی ہے كہ امريكی فوج میں اسلام فوبيا كے بارے میں كورسز كا اجراء ہوا ہے۔ گذشتہ سال بھی ايف بی آئی نے اسلام مخالف كورس منعقد كيا تھا جس میں اس كورس كے استاد نے كہا كہ جتنا مسلمان مومن ہوگا اتنا ہی خشونت طلب ہوگا۔
1006379
نظرات بینندگان
captcha