ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، كل ١۲ مئی كو تاتارستان میں قومی سطح پر آئمہ جماعت كے لیے تعليمی اور مہارتوں كا گریجویٹ كورس اختتام پزير ہو گیا ہے جبكہ قازان میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے میں اختتامیہ تقريب كے دوران تاتارستان كے شہروں "ييلابوگا" ،"لايشوہ"،"كامسكوی اوسٹيا" سے تعلق ركھنے والے ۴۴افراد كو اعزازی اسناد دی گئی ہیں ۔
مذكورہ ادارے نے اعلان كيا ہے كہ یہ تعليمی كورس حكومت كے نئے قوانين كے مطابق منعقد كيا گياہے جس كے دوران شركاء نے اسلامی علوم سیکھنے كے ساتھ ساتھ نئی ٹيكنالوجی كے استعمال سے بھی آشنائی حاصل کی ہے ۔
1007032