اقوام متحدہ ؛ بحرين میں انسانی حقوق كی صورتحال كا جائزہ

IQNA

اقوام متحدہ ؛ بحرين میں انسانی حقوق كی صورتحال كا جائزہ

14:33 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325645
بين الاقوامی گروپ : ۲۲ سے ۲۴ مئی تك اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل میں ايك اجلاس كےدوران بحرين میں انسانی حقوق كی صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراقی خبر رساں ايجنسی "اباء" ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حكومت آل خليفہ كی مخالف پارٹيوں (الوفاق ، وعد ، الاخاء القومی و الوحدوی) نے اعلان كياہے كہ ۲۲ سے ۲۴ مئی تك اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل میں ايك اجلاس كےدوران بحرين میں انسانی حقوق كی صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا ۔
سياسی پارٹيوں كی جانب سے زور ديا گيا ہے كہ اجلاس كے دوران بحرين میں جاری انسانی بحران كے جائزے كا دارومدار مختلف عوامی گروپوں كی جانب سے انقلابيوں پر آل خليفہ كے سنگين مظالم كو فاش اور لوگوں كے منصفانہ مطالبات كو نماياں كرنے كی بھرپور كوششوں پر ہے ۔
حكومت مخالف جماعتوں نے كہا ہے كہ عوام ملك میں جاری بحران كے سياسی حل كے لیے جمہوريت كا راستہ اختيار كرنا چاہتے ہیں اور كسی صورت بھی اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔
1006551
نظرات بینندگان
captcha