ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "العالم" نيوز چينل سے نقل كيا ہے مسجد سلمان فارسی كی تعمير نو كی تقريب بحرين كے منطقہ "النويدرات" میں منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب كرتے ہوئے آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے كہا مساجد تمام مسلمانوں كے نزديك قابل احترام اور اسلامی شعائر ہیں اور مقدس مقام كا درجہ ركھتی ہیں۔ مساجد كی تباہی دين كے ساتھ جنگ كے مترادف ہے اور مساجد میں عبادت سے روكنا بھی بڑی برائی ہے۔ سو سالہ پرانی مسجد كو شخصی ملكيت قرا دے كر گرا دينا بہت بڑی نا انصافی ہے۔ مساجد كی تعمير نو حكومت اور ملت كی ذمہ داری ہے اگر حكومت ذمہ داری پوری نہیں كرتی تو ملت كو چاہئے مسجد تعمير كرے۔
ياد رہے كہ آل خليفہ حكومت كی سكورٹی فورسز نے مسجد سلمان فارسی كو گرا ديا تھا۔
1006395