ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے محمد مرسی جو اخوان المسلمين كی طرف سے مصر كے صدارتی انتخابات میں نامزد اميدوار ہیں اپنی انتخاباتی كمپين كے سلسلہ میں قاہرہ يونيورسٹی كے سامنے منطقہ جيزہ میں جلسہ سے خطاب كرتے ہوئے كہا قرآن ہمارا قانون، پيغمبر اسلام﴿ص﴾ ہمارے رہنما، جہاد ہمارا راستہ اور خدا كے راستے میں شہادت ہمارا مقصد ہے اور مصر كے آئين كی بنياد قرآن ہوگی۔
محمد مرسی كے انتخاباتی جلسہ میں ہزاروں لوگوں نے شركت كی جس میں پارليمنٹ كے نمائندے، اخوان المسلمين كے اراكين كے علاوہ عوام كی بڑی تعداد شامل تھی۔ محمد مرسی نے كہا كہ ہم اب شريعت اسلامی نافذ كرنے كی قدرت ركھتے ہیں اور اسلامی نظام كے علاوہ كچھ نہیں چاہتے۔ انہوں نے كہا بہت سارے مصريوں نے قيد و بند كی صعوبتوں كو برداشت كيا ہے اسلامی شريعت كے علاوہ كسی چيز سے ہم راضی نہیں ہوں گے۔
1006326