جنوبی فرانس كے مسلمانوں كا اجتماع

IQNA

جنوبی فرانس كے مسلمانوں كا اجتماع

23:23 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325938
بين الاقوامی گروپ: جنوبی فرانس كے مسلمانوں كا دسواں سالانہ اجتماع 27 مئی كو فرانس كے شہر مارسيل میں منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكان﴾ نے "ramsud" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ جنوبی فرانس كے مسلمانوں كا دسواں سالانہ اجتماع اسلامی تنظيموں كی يونين كے تعاون سے ہورہا ہے جس میں تيونس ، الجزائر اور سعودی عرب كی ممتاز شخصيات شركت كریں گی۔
اس اجتماع كا موضوع " اسلام صلح اور سلامتی كا دين" ہوگا۔ اس سے تيونس كی حزب اسلامی النہضات كے رہنما راشد الغنوشی، فرانس كی اسلامی تنظيموں كی يونين كے سابقہ صدر فواد علوی ، يورپی انسٹی ٹيوٹ آف اسامك سائنسز اور ہيومنٹيز "IESH"كے صدر احمد جبلہ اور تنظيموں كی يونی كے نائب محسن انقازو مختلف اسلامی موضوعات پر خطاب كریں گے۔
اس سالانہ اجتماع كے موقع پر حفظ و قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كے علاوہ اسلامی آرٹ اور كتابوں كی نمائش كا بھی اہتمام كيا گيا ہے۔
1007319
نظرات بینندگان
captcha