مصری شيعوں كی سعودی عرب كے خلاف درخواست

IQNA

مصری شيعوں كی سعودی عرب كے خلاف درخواست

23:23 - May 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2325939
بين الاقوامی گروپ: مصر كے شيعوں كے ايك رہنما نے بتايا كہ مصری شيعہ سعودی عرب كے خلاف ايك درخواست تيار كررہے ہیں جس میں ملك میں وہابيت كی ترويج اور مصری شيعوں كے خلاف میڈيا ٹرائل كے نقاط موجود ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے محيط نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ مصر كی شيعہ تنظٰم انجمن البتول كے سرپرست محمد الدرينی نے بتايا كہ مصری شيعہ سعودی عرب كے خلاف سلامتی كونسل میں درخواست دے رہے ہیں جس میں وہابی اور سلفی تفكرات كی حمايت اور مصری شيعوں كے خلاف میڈيا ٹرائل كی بات كی گئی ہے۔ انہوں نے كہا كہ مصری شيعوں كيلئے شدت پسند سلفی گروپوں كے خطرات موجود ہیں اور حكومت بھی سلفی گروپوں سے خوف زدہ ہے۔
الدرينی نے كہا ہم نے 2500 صفحات پر مشتمل ايك درخواست بنائی ہے جس میں مصری شيعوں كے خلاف آل سعود اور سلفی گروپ كے جرائم بيان كئے گئے ہیں۔
1007393
نظرات بینندگان
captcha