ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " نے لبنان میں ايرانی كلچرل سينٹر كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كتاب میں مختلف موضوعات من جملہ ؛ یہودی اعتقادات اور ان كی تاريخ ، شريعت موسٰی كی تحريف اور "یہوہ" قبيلے كے خود ساختہ عقيدوں كو شريعت میں شامل كرنے پرروشنی ڈالی گئی ہے ۔
كتاب "یہودی آئیڈيالوجی ، عالمی دہشت گردی اور خوف و ہراس" میں مصنف نے یہوديوں كی گمراہی كو ذكر كرتے ہوئے اس قوم كی جانب سے انبياء (ع) كا قتل ، دينی حقائق میں شبہات پيدا كرنا ، قوموں كے درميان فتنہ اور فرقہ ورايت كے ذريعےحكومت كرنے جيسی یہودی سازشوں كو قارئين كے لیے بے نقاب كيا ہے ۔
1007315