جرمنی ؛ اسلامی مالياتی نظام كا آغاز

IQNA

جرمنی ؛ اسلامی مالياتی نظام كا آغاز

21:34 - May 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2326804
بين الاقوامی گروپ: متعدد سالوں كی مزاحمت كے بعد بالآخر جرمنی نے اسلامی مالياتی نظام سے دلچسپی كا اظہار كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "On Islam" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے متعدد يورپين ممالك میں اسلامی مالياتی نظام كے اجراء كے بعد جرمنی بھی اسلامی مالياتی نظام سے فائدہ اٹھانے كيلئے تيار ہوگيا ہے۔ جرمنی میں ملاٹين اسلامی سرمایہ كاری فنڈ نے اس ملك میں اسلامی سرمایہ كاری شروع كرنے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی اسلامك اكنامك يونيورسٹی ملائشياء كے چانسلر داود عبداللہ نے كہا كہ اسلامی مالياتی نظام سب كيلئے ہیں اور اس وقت اس عالمی سسٹم میں 60 فيصد غير مسلم سرمایہ كار ہیں۔
اسی طرح اسلامك بينكنگ بھی دنيا كے تيز ترين مالياتی نظاموں میں سے ہے اس لئے جرمنی كے مسلمان اپنے غير مسلم بھائيوں كے ساتھ مل كر اسلامی سرمایہ كاری نظام سے فائدہ اٹھائیں گے ۔
ياد رہے كہ جرمنی میں 3/4 ملين مسلمان زندگی كررہے ہیں۔
1007570
نظرات بینندگان
captcha