ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے شائع ہونے والے اخباار "الاتحاد" سے نقل كيا ہے دبئی ايوارڈ قومی ترتيل قرآن مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ ابراہيم محمد بو ملحہ نے اس بارے كہا یہ مقابلے دبئی كے منطقہ "جہيرا" میں واقع ثقافتی اور مذہبی مركز الفاروق میں 19 مئی سے 23 مئی تك منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا ان مقابلوں كا مقصد تلاوت قرآن كريم كے با صلاحيت افراد كا انتخاب اور ان كی تربيت كرنا ہے۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے 19 اور 20 مئی كو بچوں اور نوجوانوں كے درميان، 21 مئی كو جوانوں ، 22 مئی كو مساجد كے ائمہ جماعت اور 23 مئی كو موذنوں كے درميان منعقد ہوں گے۔
1008357