ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "lacote" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تيونس كی وزارت ثقافت كے اس بيانیہ میں زيارتی مقامات تيونس كی ثقافتی ميراث ہیں ان مقامات پر حملہ ايك ملت كی ثقافتی ميراث پر حملہ كے مترادف ہے اور ہم اس كی شديد مذمت كرتے ہیں۔ تيونس كے وزير ثقافت مہدی مبروك نے اس بيانیہ میں كہا ايسے شدت پسند اقدامات سے مقابلہ كيلئے نيشنل مانیٹرنگ كمیٹی بنائی جائے تاكہ قومی ثقافتی ميراث كو ان شدت پسند گروپوں سے بچايا جاسكے۔
انہوں نے كہا سيوارٹی حكام ان مقامات پر حملہ كرنے والے عناصر كی شناخت اور ان كی گرفتاری كيلئے كوششوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع ابلاغ ان اقدامات كی تجزیہ و تحليل كرتے ہوئے بتا رہے ہیں كہ وہابی عقائد كے مطابق مقدس مقامات كی زيارت خلاف اسلام ہے۔ اس لیے یہ شدت پسند گروپ ان مقدس مقامات پر حملہ كررہے ہیں۔
1008325