ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "PRWEB" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ كتاب انگريزی زبان میں 156 صفحات پر مشتمل ہے اس میں قارئين كو قرآن كريم سے آشنا كرنے كے ساتھ قرآن كريم كے بارے میں مختلف موضوعات كے سولات كے جوابات دئیے گئے ہیں۔ اس كتاب كے ابتدا میں ايك لغت نامہ ترتيب ديا گيا ہے جس میں مختلف اسلامی مفاہيم جيسے قبلہ ، زكات وغيرہ كی وضاحت كی گئی ہے ۔
قرآن اور انجيل ، مقصد قرآن، حضرت محمد(ص) ، نجوم اور قرآن میڈيكل اور قرآن ، حوا اور آدم(ع) ابراہيم موسی، مريم عيسی، اسلام اور قرآن میں عورت كا مقام وغيرہ مختلف حصوں كے عنوان ہیں جس پر اس كتاب میں بحث كی گئی ہے۔
واضح رہے كہ محمد صديقی پيشہ كے اعتبار سے ڈاكٹر ہے اور امريكی رياست ورجينا میں رہائش پذير ہے۔
1007918