برونائی؛ دس شركاء قرائت قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلہ میں پہنچ گئے

IQNA

برونائی؛ دس شركاء قرائت قرآنی مقابلوں كے آخری مرحلہ میں پہنچ گئے

21:36 - May 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2326812
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز 14 مئی كو برونائی كے قومی قرائت قرآن كے مقابلوں كے آخری مرحلہ میں پہنچنے والے قاری حضرات كے ناموں كا اعلان كرديا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "The Jakarta Post" اخبار سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كے ابتدائی مرحلہ میں 59 قاری صاحبان نے شركت كی تھی جن میں سے دس نے آخری مرحلہ كيلئے كواليفائی كيا ہے۔
یہ مقابلے برونائی كی وزارت ثقافت، جوان اور ورزشی كی طرف سے جوانوں كيلئے منعقد كئے جارہے ہیں۔ ان مقابلوں میں پورے برونائی كے 17 اور 22 سال كے لڑكے اور لڑكيوں نے شركت كی ہے۔
ان مقابلوں كو منعقد كرانے كا مقصد جنوب مشرق ايشياء كے ممالك میں ہونے والے قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابووں میں شركت كيلئے قاريوں كو تيار كرنا تھا۔
1008389
نظرات بینندگان
captcha