ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lorientlejour" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے لبنان كے ميرونائٹ عيسائيوں كے رہبر جو تقريب بين المذاہب سے سرسخت حامی ہیں گذشتہ روز امريكا كے شہر ڈیٹرائٹ كے اسلامك سنٹر میں گئے اور مسلمان راہنماؤں اور مركز میں موجود مسلمانوں سے ملاقات اور گفتگو كی۔
اسلامك سنٹر امريكا كے امام جماعت شيخ محمد ماردينی نے اس ملاقات میں لبنان میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان پر امن بقائے باہمی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے پطرس بشارہ الراعی كی تقريب بين الامذاہب كی كوششوں كو سراہا۔
1009565