ہيمبرگ اسلامك سنٹر میں اعتكاف جيسی روحانی محفل كا انعقاد

IQNA

ہيمبرگ اسلامك سنٹر میں اعتكاف جيسی روحانی محفل كا انعقاد

21:45 - May 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2327705
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے شہر ہيمبرگ كے اسلامك سنٹر میں اس سال 4 جون سے 6 جون تك اعتكاف كی روحانی محفل منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "izhamburg" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے گذشتہ سالوں میں برادران اور خواہران كے بھرپور استقبال كی وجہ سے اس سال بھی اسلامك سنٹر ہيمبرگ يورپ كی قديمی جامع مسجد امام علی میں 13،14،اور 15 رجب كو اعتكاف كی روحانی محفل كا انعقاد كرے گا۔
اس محفل میں مختلف ممالك اور مختلف علاقوں كے مسلمان مرد اور خواتين كی بڑی تعداد شركت كرے گی اعتكاف بیٹھنے والوں كی ہيمبرگ اسلامك سنٹر پذيرائی كرے گا۔
ياد رہے كہ ہيمبرگ اسلامك سنٹر كی طرح پورے يورپ میں مختلف اسلامی مركز میں بھی اعتكاف كی محافل منعقد ہوں گی جس میں مسلمانوں كی بڑی تعداد شركت كرے گی۔
1009426
نظرات بینندگان
captcha