ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے غاصب صیہونی سيكورٹی فورسز كے فوجيوں نے گذشتہ روز 15 می كو ايك 16 سالہ فلسطينی جوان گرفتار كركے اپنے ساتھ لے گئی۔ حميدان ابو ماريا جب بيت عمر نامی گاوں میں داخل ہورہا تھا تو صیہونی فوجيوں نے اسے گرفتار كركے بری طرح تشدد كا نشانہ بنايا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔
اسی طرح بيت المقدس میں اسرائيلی فوج كے خصوصی دستے نے ايك فلسطينی نوجوان كو گولی مار دی اور اسے زخمی حالت میں گرفتار كركے لے گئے۔ ذرائع كا كہنا ہے اسرائيلی سيكورٹی فورسز نے مصيبت ڈے كے مظاہروں كو روكنے كيلئے فلسطينی جوانوں پر وسيع حملے كررہے ہیں۔
1009402