ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، تيونس يونيورسٹی كے استاد اور آنكھوں كی بيماريوں كے جين كشف كرنے والے "منير الرحمانی" نے امام خمينی﴿رہ﴾ كے حوالے سے قائم كمیٹی كے نامہ نگار كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ انسان میں آنكھوں كی بيماريوں پر اثر اندار ہونے والے جين كو كشف كرنے كی وجہ سے "الزہرا﴿ع﴾" يونيورسٹی نے مجھے"خاندان اور معاشرے میں خواتين كا كردار" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں خطاب کے لیے دعوت دی ہے ۔
انہوں نے معاشرے میں ايرانی خواتين كے فعال كردار كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : کانفرنس میں شرکت سے قبل ميرے ذہن میں موجود وہ سب منفی تصورات جو ايرانی معاشرے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے بارے میں تھے اب يكسر تبديل ہو گئے ہیں كيونكہ میں نے ديكھا ہے كہ ايرانی خواتين بڑے پيمانے پر روز مرہ كی زندگی میں شركت اور بہت زیادہ سماجی سرگرمياں انجام دے رہی ہیں ۔
1008578