ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ syria-news، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلم كے ڈائريكٹر "وسيم السيد" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ فلم شام میں كويتی امداد کے ذریعے مدينہ سے كربلا تك قیام امام حسين ﴿ع﴾ كے موضوع پر تيار كی گئی ہے جس میں امام حسين ﴿ع﴾ كے چہرے كو ظاہر نہیں كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ فلم مدينہ میں امام حسين﴿ع﴾ كی زندگی كے ايام ، اور اس كے بعد كربلا كی جانب امام كے سفر اور شہادت كی عكاسی كرتی ہے ۔
1008879