شام کی جانب سےمقتدی صدر كے لیے شام کے قومی نشان کا اعلان

IQNA

شام کی جانب سےمقتدی صدر كے لیے شام کے قومی نشان کا اعلان

23:51 - May 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2327749
بين الاقوامی گروپ : نجف میں ايك كانفرنس كے دوران شامی صدر كے خصوصی نمائندے كے توسط سے "الصدر" تحريك كے رہنماء "سيد مقتدی صدر" كو شام كا قومی نشان عطا کیا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "البيان" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كی وزارت اوقاف كے ڈپٹی "نبيل سليمان" نے شام كے صدر "بشار الاسد" كی جانب سے مقتدی صدر كو شام كا قومی نشان دیا ہے ۔
یہ قومی نشان١۳مئی كو بين الاقوامی كانفرنس "فاطمہ زہرا﴿ع﴾ ؛ وحدت اسلامی كا عنصر" كے اختتام پر سيد مقتدی صدر كی جانب سےشام كے بارے میں مثبت موقف اختيار كرنے پر ديا گيا ہے ۔
دوسری رپورٹ كے مطابق سيد مقتدی صدر نے سعودی عرب كے ساتھ بحرين كے الحاق پر خبردار كرتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں ملكوں كے درميان اتحاد كو عوام كی خواہشات كے مطابق ہونا چاہيئے اور خصوصا اس وقت جبکہ عوام حكمرانوں كی سياسی پاليسيوں پر سخت غم وغصے كا شكار ہیں ۔
1008712
نظرات بینندگان
captcha