ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ،ہندوستانی علما اور مفكرين نے حال ہی میں اسلام كے خلاف امريكہ اور اس كے زرخريد غلاموں كی جانب سے سازشوں پر احتجاج كے لیے ہارپور میں احتجاجی ريلی منعقد كی ہے ۔
ہندوستان كے معروف اسلامی مفكر "ايوب منصوری" نے ريلی سے خطاب كے دوران كہا : تمام اسلامی مقدسات اور شعائر مسلمانوں كے لیے بہت زيادہ قيمتی اور اہميت كے حامل ہیں ؛ لہذا مسلمان كسی صورت بھی اسلامی مقدسات كی توہين برداشت نہیں كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ حال میں انكشاف کیا گیا ہے کہ امريكہ نے اپنے فوجيوں كے لیے ايك اسلام مخالف كورس كےذريعے اسلام كو اس ملك كا سب سے بڑا دشمن قرار ديا ہے ۔
1007400