عالمی عدالت میں صیہونی حکمرانوں پر مقدمہ دائر كرنے كا فيصلہ

IQNA

عالمی عدالت میں صیہونی حکمرانوں پر مقدمہ دائر كرنے كا فيصلہ

23:52 - May 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2327754
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی وزارت قانون نے "اليوم نكبۃ"(فلسطين پر قبضے كادن) كے موقع پر عالمی عدالت میں صیہونی حكمرانوں پر مقدمہ دائر كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۴ مئی كو فلسطين پر اسرائیلی قبضے كے ۶۴ سال مكمل ہونے كی مناسبت سےفلسطين کی وزارت قانون نے ایک بیان کے ذریعے اس فيصلے كی خبر دی ہے ۔
وزارتخانے نے اعلان كيا ہے كہ فلسطينی عوام كو غير قانونی طريقوں اور اسلحے كے زور پر آبائی سرزمينوں سے نكالا گيا ہے جبكہ ان کی جگہ لاكھوں یہوديوں نے انکے گھروں پر قبضہ جما ليا ہے ۔
بيان كے مطابق وزارت قانون صیہونی حكمرانوں كو عالمی عدالت میں گھسیٹنے كے لیے كسی كوشش سے بھی دريغ نہیں كرے گی اور اس کام کے لیے ہر ممكنہ وسيلے كو بروئے كار لائے گی ۔
1008897
نظرات بینندگان
captcha