ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shorouknews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۵ مئی كو مصر كی قوم پرست پارٹی كے صدارتی اميد وار" ہشام البسطويسی " نے شہر "دمنہور" میں انتخابی جلسے كے دوران مصری عوام سے اپيل كی ہے كہ انقلابی اہداف پر كاربند شخص كو صدارت كے لیے انتخاب كریں تاكہ انقلاب كو اپنے ہدف تك پہنچايا جا سكے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مبارك حكومت سے وابستہ كچھ عناصر اب بھی ملك میں سرگرم عمل ہیں اور صدارتی انتخابات كے ذريعے دوبار اقتدار پر قبضہ كرنا چاہتے ہیں۔
ہشام البسطويسی نے مختلف سياسی پارٹيوں اور گروپوں سے اپيل كی ہے كہ انقلاب كے اہداف تك رسائی كے لیے ايك بار پھر آپس میں متحد ہو جائیں اور ہر قسم كے سياسی اختلاف اور انتشار سے اجتناب كریں ۔
1009875