مسلمان خواتين كو سيدہ زہرا(ع) كی پيروی كرتے ہوئے اسلامی ثقافت كی ترويج میں حصہ لينا چاہيئے

IQNA

مسلمان خواتين كو سيدہ زہرا(ع) كی پيروی كرتے ہوئے اسلامی ثقافت كی ترويج میں حصہ لينا چاہيئے

14:49 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2327965
علم و فكر گروپ : مسلمان خواتين اولاد كی تربيت میں سيدہ زہرا(ع) كی روشوں سے استفادہ كرتے ہوئے اپنے ملك كی ثقافتی سرگرميوں میں بہتر انداز سے حصہ لے سکتی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ہندوستان كی حج كيمٹی كے نائب صدر اور معروف مذہبی خطيب حجت الاسلام والمسلمين "امام حيدر" نے ۱۴ مئی كوملك كی اسلامی قومی يونيورسٹی كی جانب سے علما ، مفكرين اور سياسی رہنماؤں كی موجودگی میں منعقدہ ايك كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ حضرت زہرا(ع) كی شخصيت تمام زمانوں میں بہترين نمونہ عمل رہی ہے ، سيدہ(ع) نے اپنے زمانے میں تمام امور كو بطور احسن انجام ديا تھا اسی بنياد پر ان كے چاہنے والوں كو بھی اس عظيم ہستی كو اپنے لیے نمونہ عمل قرار دينا چاہيئے اور بی بی (ع) كے فرامين كے مطابق اپنی اولاد كی تربيت كرنی چاہيئے كيونكہ اس طرح مسلمان خواتين اپنے ملك كی اسلامی ثقافت كی تعمير و ترقی میں بہترين انداز سے حصہ لے سكتی ہیں ۔
1009882
نظرات بینندگان
captcha