مڈغاسكر كے پہلے شيعہ مسلمان : میں صرف حرم امام رضا ﴿ع﴾ كی زيارت كا مشتاق ہوں

IQNA

مڈغاسكر كے پہلے شيعہ مسلمان : میں صرف حرم امام رضا ﴿ع﴾ كی زيارت كا مشتاق ہوں

14:47 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2327969
علم و فكر گروپ : ميرے شيعہ ہونے كی وجہ اس مذہب كا ہر حوالے سے مكمل ہونا ہے ؛ كيونكہ جب میں مسيحی تھا مجھےاس دين كے كچھ مباحث اور مفاہيم آپس میں متضاد محسوس ہوتے تھے ليكن جب میں نے اسلام قبول كيا اور سنی مذہب كو اختيار كيا تو ميرے ذہن میں حضرت رسول اكرم﴿ص﴾ كے حقيقی جانشين كے بارے میں كئی سوالوں نے گردش شروع كردی جن كا جواب صرف شيعہ مذہب كے پاس ہی موجود تھا اور جب سے میں نے شيعہ مذہب كا انتخاب كيا ہے تب سے ميرے دل میں صرف حضرت امام رضا﴿ع﴾ كی زيارت سے شرفياب ہونے كی آرزو ہے ۔
مڈغاسكر كے پہلے شيعہ مسلمان "رانڈيا كوٹوال جوسٹائن" عرف "احمد" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ میں پہلے مسيحی تھا بلكہ دين مسيحيت كا مبلغ تھا ليكن خوش قسمتی سے مطالعے اور حقيقت كا متلاشی تھا اسی وجہ سے میں نے كئی اديان اور مذاہب كے بارے میں تحقيق كی ہے اور اس تحقيق كے دوران مجھے محسوس ہوا كہ دين مسيحيت میں بھی كچھ مباحث باہمی تضاد كا شكار ہیں لہذا ميرے ذہن میں متعدد سوالوں نے جنم ليا اور میں ان كا جواب حاصل كرنے كے لیے مسلسل تحقيقات كرتا رہا اور آخر كار اس نتيجے تك پہنچا كہ اسلام ہی دنيا كا مكمل ترين دين ہے كيونكہ ميرے مسلمان ہونے كے بعد ان تمام سوالوں كا جواب اسلام نے ہی ديا ہے ۔
1006824
نظرات بینندگان
captcha