"آيسسكو كے علوم اورٹيكنالوجی" مجلے كے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

"آيسسكو كے علوم اورٹيكنالوجی" مجلے كے نئے شمارے كی اشاعت

14:47 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2327973
بين الاقوامی گروپ : ١۵ مئی كو مراكش كے دارالحكومت "رباط" میں "آيسسكو كے علوم اورٹيكنالوجی" مجلے كا نيا شمارہ شائع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «isesco»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی علوم وثقافت آرگنائزيشن ﴿آيسسكو﴾ كی جانب سے انگلش زبان میں شائع ہونے والا یہ مجلہ ١١علمی مقالوں پر مشتمل ہے جو مالی ، سوڈان ، ملائيشيا ، ايران ، الجزائر ، ہندوستان ار بنگلا ديش سے تعلق ركھنے والے مسلمان دانشوروں كے توسط سے تحرير كیے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس مجلے میں "زراعت كے ميدان میں انرجی كا مناسب استعمال " ، "اسلامی ممالك میں زرعی زمينوں كابائيولوجيكل جائزہ" ،"ادويات كی تياری میں كوالٹی كنٹرول" ،"ادارے كے ركن ممالك میں ری سائيكل انرجی كا استعمال " اور ان جيسے ديگر موضوعات پر مشتمل مقالوں كو شائع كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مذكورہ مجلہ ويب سائیٹ www.icpsr.org.ma پر قارئين كے مطالعے كے لیے دستياب ہے ۔
1009304
نظرات بینندگان
captcha