"نصرة القرآن" دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے چيف آرگنائزر "شيخ مازن الساعدی" نے عراق میں ايكنا كے خصوصی رپورٹر سے بات چيت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ مقابلے ۳ شعبان امام حسين﴿ع﴾ کی ولادت کے دن سے شروع ہونگے اور ۴ اور ۵ شعبان تک جو حضرت عباس ﴿ع﴾ اور حضرت زين العابدين كی ولادت با سعادت كے ايام ہیں ، جاری رہیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ گزشتہ سال كی نسبت اس سال شركت كرنے والے افراد كی تعداد میں نماياں اضافہ عراق میں امن و امان كی بہتر صورتحال كی نشاندہی كررہا ہے ، جبكہ ان مقابلوں كا اصلی ہدف امريكی رياست فلوریڈا میں گستاخ قرآن ٹيری جونز كے توہين آمير رویے كا بھرپور جواب دينا ہے ۔
1009538