مصريوں كا سماجی ويب سائیٹ كے ذريعے اسرائيلی قبضے كے خلاف احتجاج

IQNA

مصريوں كا سماجی ويب سائیٹ كے ذريعے اسرائيلی قبضے كے خلاف احتجاج

23:19 - May 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2328130
بين الاقوامی گروپ : مصر میں سماجی ويب سائیٹ "فيس بك" كے صارفين نے اس نیٹ ورك كے ذريعے اسرائيلی قبضے كے خلاف احتجاجی مہم چلانے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shorouknews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فيس بك كو استعمال كرنے والے مصريوں كے اس گرپوپ نے اسرائيل كے ساتھ مربوط ويب پيجيز كے ذريعے فلسطين پر اسرائيلی مظالم كی پر زور مذمت اور فلسطينی قيديوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اسرائيلی وزير خارجہ ، اسرائيلی فوج كے ترجمان اسی طرح "اسرائيل تتكلم بالعربیہ"﴿اسرائيل عربی زبان میں بات كرتا ہے﴾ كے پيجز اس احتجاجی مہم كا ہدف قرار پائے ہیں ۔
قابل ذكر ہے احتجاجی مہم كی كال كا مصری شہريوں كی جانب سے بڑے پيمانے پر استقبال كيا گياہے اور انہوں نے فلسطينی قيديوں كے ساتھ اسرائيلی حكومت كے غير انسانی سلوك كی مذمت كرتے ہوئے صیہونيوں كو مجرم قرار ديا ہے ۔
1009494
نظرات بینندگان
captcha