قزاقستان میں اسلامی ممالك كے وزرائے ماحوليات كا اجلاس

IQNA

قزاقستان میں اسلامی ممالك كے وزرائے ماحوليات كا اجلاس

14:04 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328366
بين الاقوامی گروپ : قزاقستان كے دارالحكومت "آستانا" میں اسلامی ممالك كے وزرائے ماحوليات كا پانچواں اجلاس جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اجلاس كا آغاز ١۷ مئی سے اسلامی علوم وثقافت آرگنائزيشن "آيسسكو" كی كوششوں اور سعودی عرب كے محولياتی تحفظ كے ادارے ، اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹریٹ اور حكومت قزاقستان كے تعاون سے ہوا ہے ۔
كانفرنس كی افتتاحیہ تقريب میں آيسسكو كے ڈائريكٹر جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجری" نے «ريو+20» اجلاس میں مسلمان ممالك كی مثبت شركت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : ماحولياتی تحفظ میں مسلمان ممالك كی شركت ايك مناسب مقام ركھتی ہے اور مسلمان اس ميدان میں بين الاقوامی معيار تك رسائی كے لیے سنجيدہ اور دو برار كوششوں كے درپے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قزاقستان میں جاری رہنے والا اسلامی ممالك كے وزرائے ماحوليات كا اجلاس آج ١۸ مئی كو اختتام پزير ہو گا ۔
1010547
نظرات بینندگان
captcha