ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ايك بيان كے ذريعے شمالی لبنان كے شہر "طرابلس" میں علويوں اور اہل سنت كے درميان ہونے والی لڑائی پر افسوس كا اظہار كيا ہے ۔
حزب اللہ نے طرابلس كو ہر قسم كی كشيدگی سے بچانے اور شہريوں كے جان و مال كی حفاظت پر زور ديتے ہوئے كہا : اسلامی مزاحمت حزب اللہ اس شہر میں امن و امان كے قيام اور اس كی ترقی كے لیے ہر قسم كے اقدام كی مكمل حمايت كرتی ہے ۔
1010567