زامبيا ؛ مسلمان خواتين كے لیے تعليمی وركشاپ كا اہتمام

IQNA

زامبيا ؛ مسلمان خواتين كے لیے تعليمی وركشاپ كا اہتمام

22:09 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328464
ادب و آرٹ گروپ : زامبيا میں مسلمانوں كی سپريم كونسل كے شعبہ يوتھ كے تعاون سے ايرانی كلچرل سينٹر كے نمائندہ دفتر "رضوی لائبريری" میں مسلمان خواتين كے لیے "خاتون اور حجاب " كے عنوان سے تعليمی وركشاپ كا اہتمام كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، وركشاپ كے دوران اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلر جنرل نے معاشرے میں خواتين كے كردار پر پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے زمانے سے مربوط تاريخی دليلوں كو پيش اور سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت مباركہ كو معاشرے میں خواتين كی موجودگی كا معيار قرار دياہے ۔
انہوں نے اسلامی معاشرے میں خواتين كے كردار پر روشنی ڈالی اور روز مرہ زندگی كے ان شعبوں كا ذكر كيا ہے جہان خواتين ممكنہ طور پر فعال شركت كر سكتی ہیں اسی طرح انہوں نے معاشرے كے سماجی ميدان میں خواتين كے مہم ترين كردار پر زور ديا ہے ۔
1010603
نظرات بینندگان
captcha