ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان كے اخبار "ڈيلی اسٹار" سے نقل كيا ہے سعودی عرب اور بحرين اپنے ملكوں میں ہونے والی شيعہ كميونٹی كے مظاہروں كی وجہ سے پريشان ہیں اس لئے یہ دونوں ملك يونين بنانا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب اتنا پريشان تھا كہ بحرين میں مظاہروں كے ابتدا ہی سے اپنی افواج بحرين میں داخل كردیں۔ انہی كے سبب بحرين كی بڑی شيعہ تنظيم نے سعودی عرب اور بحرين كے منصوبہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اس يونين كا مقصد بحرين میں جمہوری اصلاحات كو ناكام بنانے كی سعودی عرب سازش ہے۔
جميعت الوفاق كے سينئر رہنما جاسم حسين نے كہا بحرين كا مسئلہ داخلی تھا سعودی عرب اس میں مداخلت نہیں كرسكتا ليكن اس نے اپنی افواج بھيج دی ہیں پھر بھی ناكام ہیں۔ كيونكہ اس مسئلہ كا حل سياسی ہے اور كسی بھی قسم كے باہمی توافق كيلئے سعودی عوام كے علاوہ بحرينی عوام كی تائيد بھی لازمی ہے۔
1007869