بلوم بينك لبنان كا بہترين اسلامی مالياتی ادارہ

IQNA

بلوم بينك لبنان كا بہترين اسلامی مالياتی ادارہ

23:00 - May 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2328497
بين الاقوامی گروپ: بلوم بينك "Blom Development Bank" لبنان نے سال 2011ء كے بہترين اسلامی مالياتی ادارے كا ايوارڈ جيت ليا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lorientlejour" نیٹ ورك سے نقل كی ہے گلوبل فنانس ميگزين ہر سال بينكوں اور مالياتی اداروں كی درجہ بندی كرتا ہے اپنی آخری رپورٹ میں اسلامی معيشت كے فروغ اور مالالتی ذرائع كو شريعت اسلامی كے مطابق كرنے پر لبنان كے بينكوں میں سے پہلے نمبر پر ہے۔ رپورٹ كے مطابق اس سال دسمبر میں جاپان كے شہر ٹوكيو میں ايك تقريب منعقد ہوگی جس میں بلوم بينك كے سربراہ كو اسلامی معيشت كے شعبہ میں بہتر كاركردگی كی بنياد پر ايوارڈ ديا جائے گا۔
واضح رہے كہ بلوم بينك لبنان كا سب سے بڑا روايتی بينك ہے اور پہلا مقامی بينك ہے جس نے اسلامی بينك كی لبنان میں بنياد ركھی ہے۔
1008462
نظرات بینندگان
captcha