ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق خواتين كيلئے قرآن كريم كا پہلا تعليمی كورس "بشارت"كے عنوان سے ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے منعقد ہوا تھا ۔ اور یہ ايروان كی كبود مسجد میں چار ماہ جاری رہا۔ اس كورس میں خواتين كيلئے ہفتہ میں دو دن قرآن خوانی اور قرآنی مفاہيم كے تعارف كی كلاسز منعقد كی جاتی تھیں۔ اس كورس كی اختتامی تقريب میں حضرت فاطمہ زہراء(س) كی ولادت با سعادت كے موقع پر عورت كے مقام كے عنوان سے منعقد كی گئی۔ اس تقريب میں جمہوریہ ارمنيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير علی سقائيان اور كونسلر مہران شيروند نے شركت كی۔ مقررين قرآنی تعليمات پر روشنی ڈالی اور حضرت فاطمہ زہراء(س) كی زندگی اور اخلاق كو بيان كيا۔
واضح رہے كہ آخر میں كورس میں شركت كرنے والے خواتين میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
1009728