مذہبی راہنما عوامی تحريكوں كو كاميابی سے ہمكنار كرانے میں موثر ہیں

IQNA

مذہبی راہنما عوامی تحريكوں كو كاميابی سے ہمكنار كرانے میں موثر ہیں

14:04 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329061
بين الاقوامی گروپ: عوامی تحريكوں كو كامياب كرانے كيلئے ايك مذہبی راہنما كی موجودگی ضروری ہے كيونكہ مذہبی راہنما ان تحريكوں میں موثر ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے يونان كے ارٹدوكس چرچ كے نمائندے "اگناتيوس استاورپولس" نے موجودہ بيداری كی تحريكوں میں مذہبی راہنما كے كردار كے بارے گفتگو كرتے ہوئے كہا بيداری كی تحريكوں میں مذہبی راہنماوں كی موجودگی ضروری ہے كيونكہ ان تحريكوں میں باخبر اور ذمہ دار قيادت بہت اہميت كی حامل ہے اور اس اس كے بغير یہ تحريكیں انجام تك نہیں پہنچ سكتیں۔ تحريكوں كا رہبر اور راہنما كے بغير ايسا ہی خالی ہوتا ہے جيسے وہ بچہ جو والدين كی ہمدردی سے محروم ہو ۔
انہوں نے كہا معاصر بيداری میں مذہب نے مركزی كردادر ادا كيا ہے كيونكہ دين انسان كی روح اور جان پر اثر كرتا ہے اور اسے شناخت اور آگاہی ديتا ہے جو انسان اپنے حقوق حاصل كرنے میں كامياب ہوتے ہیں۔ انہوں نے كہا انقلاب اسلامی میں بھی دين نے مركزی كردار ادا كيا اور امام خمينی كی قدرت مند اور بابصيرت قيادت نے اسے كاميابی سے ہمكنار كيا۔
1002005
نظرات بینندگان
captcha