اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل بحرين كے حالات كا جائزہ لے گی

IQNA

اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل بحرين كے حالات كا جائزہ لے گی

14:05 - May 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2329073
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل جنيوا میں وركنگ گروپ كے آئندہ اجلاس میں بحرين میں انسانی حقوق كے حالات كا جائزہ لے گی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "پريس ٹی وی" سے نقل كيا ہے وركنگ گروپ يونيورسل اقوام متحدہ كے ركن ممالك میں انسانی حقوق كے حالات كا جائزہ لينے كيلئے یہ اجلاس منعقد ہوتا ہے اس اجلاس كا تيرہواں اجلاس 21 مئی سے 4 جون تك منعقد ہوگا۔
انسانی حقوق كونسل كے اعلان كے مطابق اجلاس كے پہلے دن بحرين میں انسانی حقوق كے حالات كا جائزہ ليا جائے گا۔
خليج فارس كے اس چھوٹے سے جزيرے كے حكمران انسانی حقوق كو پامال كرنے كی وجہ سے قابل مذمت قرار پاتے ہیں۔ بحرينی حكومت كی سيكورٹی فورسز نے 15 مئی كو منامہ میں دوبارہ پر امن مظاہرين پر پلاسٹك كی گوليوں اور آنسو گيس كے گولے پھينكے اور مظاہرين پر تشدد كيا ۔ مظاہرين بنيادی حقوق كی بحالی اور سياسی قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كررہے تھے۔ بحرين كے عوام ان تمام جرائم كا ذمہ دار حمد بن عيسی آل خليفہ كو قرار دے رہے ہیں۔
1009853
نظرات بینندگان
captcha