ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار ﴿اليوم السابع ﴾سے نقل كيا ہے بيرون ملك مقيم مصريوں كے صدارتی انتخابات كے مرحلے كے اختتام پر مذہبی جماعتوں كی برتری كی خبردی جا رہی ہے۔
رپوٹ كے مطابق الجزاير اور نائجيريا میں ووٹوں كی گنتی كے مطابق عبدالمنعم ابوالفتوح اور محمد مرسی نے سب سے زيادہ ووٹ ليئے ہیں ۔ دوسری رپوٹ كے مطابق ابتدائی نتائج كے مطابق بيرونی ملك رہنے والے مصريوں كے ووٹوں كی گنتی كے مطابق اخوان المسلمين كا نامزد اميداوار محمد مرسی براعظم افريقا اور آزاد اميدوار عبدالمنعم ابو الفتوح شمالی افريقا اور يورپ میں سب سے زيادہ ووٹ لينے والے اميدوار ہیں یہ انتخابات پوری دنيا میں مصر كے سفارت خانوں اور كونسل خانوں مين منعقد ہو ئے۔ چھ لاكھ اسی ہزار مصريوں نے اپنے ووٹ كو استعمال كيا سب سے زيادہ سعودی عرب پھر كويت اور تيسرے نمبر پر امارات میں ووٹ ڈالے گئے۔
1011140