حضرت آيت اللہ خامنہ ای كا فتوی / ایٹمی توانائی سے پر امن استفادے كی حقانيت پر دليل ہے

IQNA

حضرت آيت اللہ خامنہ ای كا فتوی / ایٹمی توانائی سے پر امن استفادے كی حقانيت پر دليل ہے

13:16 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2329877
بين الاقوامی گروپ : آيت اللہ خامنہ ای كی جانب سے بڑے پيمانے پر تباہی پھيلانے والے ایٹمی ہتھياروں كی تياری اور استعمال كو حرام قرار دينا درحقيقت ایٹمی توانائی كے پرامن استعمال سے متعلق اسلامی جمہوریہ ايران كے دعوے كی حقانيت پر واضح دليل ہے ۔
تيونس كی تجزیہ نگار اور فرانس كی صیہونست مخالف كمیٹی Collectif Chalon Palestine كی ركن نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ايران كے رہبر اور شيعوں كے مرجع كے طور پر ایٹمی ہتھياروں كو حرام قرار ديا ہے اور اس طرح كا حكم صرف ايك سول قانون نہیں ہے جسے آسانی سے توڑا اور اس كی جگہ نيا قانون لایا جا سکے ؛ بلكہ یہ فتوی ايك ناقابل تغيير قانون ہے جس كی نافرمانی ايسے حكم كی نافرمانی كے مترادف ہے جو الہی تعلیمات كی بنیاد پر صادر كيا گيا ہے ۔
1011011
نظرات بینندگان
captcha