ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۸ مئی كو روزنامہ "يديعوٹ آحارانوٹ" نے اپنے شمارے میں "سعودی عرب كا تيل ہمارے ہاتھ میں ہے" كے عنوان سے سنسنی خيز شہ سرخی كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ سعودی عرب كی تيل كمپنی "يانر"نے جس كا مالك سعودی شہزادہ "عبد العزيز الفائد" ہے ، كچھ عرصے پہلے تل ابيب كے نواحی شہر "رماٹگان" میںواقع اسرائيلی كمپنی "ڈارونٹ" سے كمپيوٹر سافٹ ويئرز كی خريداری كی ہے ۔
روزنامے كی رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ تيل كمپنی كچھ عرصے سے اپنی تجارتی سرگرميوں كو بہتر بنانے كے لیے کوشاں تھی لہذا كمپنی كے حكام نے اپنے دو نمائندوں كو آسٹريليا كے شہر ميلبورن میں منعقد ہونے والی نمائش میں شركت كے لیے بھيجا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ سعوديوں نے اس معاہدے كے ذريعے اسرائيل كے ساتھ تعاون اورمستقبل میں اس قسم كے دوطرفہ معاہدوں كی توسيع پر رضايت كا اظہار كيا ہے۔
1011567