تيونس میں پری اور پرائمری سكول كی جگہ قرآنی مدارس كو دينے كی تجويز

IQNA

تيونس میں پری اور پرائمری سكول كی جگہ قرآنی مدارس كو دينے كی تجويز

14:02 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2329919
بين الاقوامی گروپ: مسجد الزيتونیہ كی علمی كمیٹی نے 56 سال بعد اپنے كام كا آغاز كرديا اور یہ تجويز پيش كی ہے كہ پرائمری سكول كی قرآنی مدارس كو جگہ دی جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "tixup" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے تيونس كی الزيتونیہ مسجد كی علمی كمیٹی كے ركن سالم عدالی نے بتايا كہ پرائمری سكول كے تعليمی سسٹم میں تبديلی كا جائزہی ليا جا رہا ہے۔ انہوں نے كہا ہماری تجويز كے مطابق پرائمری سكولز كی جگہ قرآنی مدارس كو دی جائے گی اور پانچ سال سے زيادہ عمر كے بچے ان مدارس میں اپنا نام درج كرسكیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا مڈل سكول اور كالج ليول كی تعليم كے بارے میں بھی فيصلہ كيا گيا ہے كہ سات سال كے تعليمی دورے كے بعد ايف اے كی بجائے اسلامی تعليم كی تكميل كا سرٹيفكیٹ ديا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ ہمیں اميد یہ ہے كہ ہماری تجوزی كا حكومتی حكام مثبت جواب دیں گے۔
1011268
نظرات بینندگان
captcha