مصری شيعہ الائنس نے امام بارگاہ كی تعمير كے خلاف الازہر كے بيان كی شديد مذمت كی ہے / وہابی فتنہ ہیں نہ كہ شيعہ

IQNA

مصری شيعہ الائنس نے امام بارگاہ كی تعمير كے خلاف الازہر كے بيان كی شديد مذمت كی ہے / وہابی فتنہ ہیں نہ كہ شيعہ

20:11 - May 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2331046
بين الاقوامی گروپ : مصركے شيعہ جوانوں كے الائنس نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں امام بارگاہ كی تعمير كے خلاف شيخ الازہر كے بيان پر تنقيد كرتے ہوئے الازہر سے مطالبہ كيا ہے كہ مصر میں وہابيوں كی فتنہ سازی كو بھی مد نظر ركھیں اور وہابی جو شيعہ كميونٹی پر ظلم كررہے ہیں وہ بھی ديكھیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار ﴿صدی البلد﴾ سے نقل كيا ہے الائنس كے بيانیہ میں آيا ہے كہ كيا الازہر اس بات كو بھول گئے ہیں ۔ انھی وہابيوں نے اہل بيت اور اوليا خدا كی قبور كو تباہ كرديا اور خوارج كا گروہ بھی ہی ہیں۔
اس بيانیہ میں آيا ہے شيعوں كو امام بارگاہ تعمير كرنے كی ضرورت نہیں ہے كيونكہ ہمارے گھر ہمارے امام بارگاہ ہیں ۔ الازہر امام بارگاہ كی تعمير كی مخالفت كر كے اس چيز كو بھول گئے ہیں كہ اصل میں اہل بيت كے چاہنے والوں كے گھر ہی اصل میں امام بارگاہ ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ ہم شيخ الازہر اور مصر كے مفتی كو دعوت ديتے ہیں كہ وہ ہمارے گھر جو امام بارگاہ ہیں آئیں اور ان مراكز میں ہونے والی سرگرميوں قومی مفادات كے خلاف نہیں ہیں ۔
1012949
نظرات بینندگان
captcha