مؤسسہ "ترجمان وحی" دنيا میں قرآنی تراجم كی مكمل ترين لائبريری ہے

IQNA

مؤسسہ "ترجمان وحی" دنيا میں قرآنی تراجم كی مكمل ترين لائبريری ہے

14:34 - May 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2331684
بين الاقوامی گروپ : مؤسسہ "ترجمان وحی" كے ڈائريكٹر جنرل نے قرآنی ترجموں كے تنقيدی جائزے كے حوالے سے منعقدہ نشست كے دوران كہا ہے كہ مؤسسہ " ترجمان وحی " میں دنيا بھر كی مختلف زبانوں میں ۵٦۰۰ سے زائد قرآنی ترجمے موجود ہیں اور اس لحاظ سے یہ مؤسسہ قرآنی ترجموں كی مكمل ترين لائبريری شمار ہوتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق گزشہ روز ۲١ مئی كو تہران كی علوم و فنون قرآن يونيورسٹی میں طلباء كی شركت كے ساتھ "ہسپانوی اور ہوسائی زبان میں قرآنی ترجموں كا تنقيدی جائزہ اور ترجمان وحی سے آشنائی " كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست كےدوران مؤسسہ ترجمان وحی كے ڈائريكٹر جنرل حجت الاسلام والمسلمين" محمد نقدی" نے اس بيان كے ساتھ كہ اس وقت مؤسسہ ترجمان وحی دنيا بھر میں قرآنی تراجم كے حوالے سے مكمل ترين لائبريری ہے واضح كيا : اس وقت مؤسسے میں ١۴۵ زبانوں پر مشتمل ۵٦۰۰ قرآنی ترجمے موجود ہیں اور اس لحاظ سے اس كا شمار دنيا كی مكمل ترين لائبريريوں میں ہوتا ہے ؛ البتہ ان میں سے مكمل قرآنی ترجموں كی تعداد تقريبا١۰۰ ہے جبكہ باقی نسخے قرآن كريم كی مختلف سورتوں كے جزوی ترجمے پر مشتمل ہیں ۔
1013254
نظرات بینندگان
captcha